ملائیشیا میں مسافر بردار طیارہ موٹر وے پر گر کر تباہ؛ 10 افراد ہلاک

ملائیشیا میں مسافر بردار طیارہ موٹر وے پر گر کر تباہ ہو گیا فائل فوٹو ملائیشیا میں مسافر بردار طیارہ موٹر وے پر گر کر تباہ ہو گیا

ملائیشیا میں کسی خرابی کے پیش نظر موٹر وے پر لینڈنگ کی کوشش کے دوران ایک نجی جیٹ طیارہ سڑک سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے کے 8 مسافر اور ایک کار سوار اور ایک موٹر سائیکلسٹ ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ملائیشیا میں حادثے کا شکار ہونے والا کرافٹ ماڈل 390 طیارہ لنگکاوی سے سیلنگور جا رہا تھا۔ طیارے میں 8 افراد سوار تھے۔

ایک انجن والا چھوٹا طیارہ سلطان عبدالعزیز شاہ ہوائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کے دوران موٹر وے پر گرگیا۔ گرنے سے چند لمحے قبل ہی طیارے کا ایئر ٹریفک کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔

سرکاری سطح پر ہلاکتوں کی تصدیق نہیں کی گئی تاہم مقامی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ طیارے میں 8 افراد اور طیارہ گرنے کے وقت موٹر وے سے گزرنے والا کار سوار اور موٹر سائیکلسٹ بھی ہلاک ہوگئے۔

ملائیشیا کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ پائلٹ نے کوئی ہنگامی کال نہیں کی تھی اور نہ ہی طیارے کو لینڈنگ کے لیے کلیئرنس دی گئی تھی۔

ایوی ایشن کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ طیارے میں 6 مسافر اور عملے کے دو ارکان موجود تھے۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔

عینی شاہدین نے میڈیا کو بتایا کہ زمین بوس ہونے سے قبل طیارے کو فضا میں بے ترتیبی سے اڑتے دیکھا اور پھر وہ عمودی حالت میں سڑک سے جا ٹکرایا۔

install suchtv android app on google app store