افغان طالبان کا سیاسی جماعتوں پر پابندی کا اعلان

افغان طالبان کا سیاسی جماعتوں پر پابندی کا اعلان فائل فوٹو افغان طالبان کا سیاسی جماعتوں پر پابندی کا اعلان

افغان طالبان نے ملک کی موجودہ تباہی کی وجہ سیاسی جماعتوں  کو قرار دیتے ہوہے ملک میں سیاسی جماعتوں پر پابندی کا اعلان کردیا۔

افغان میڈیا کے مطابق افغان وزیر انصاف نے اپنے اعلان میں کہا ہے کہ ملک میں سیاسی جماعتوں کی سرگرمیوں کو قبول نہیں کیاجاسکتا۔

وزیر انصاف مولوی عبدالحکیم شرعی نے کہا کہ اس وقت تمام قوانین اسلامی شریعت کی روشنی میں مرتب کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کی شریعت میں کوئی گنجائش، حیثیت نہیں ہے، سیاسی جماعتیں ملک کےمفاد میں نہیں ہیں۔

install suchtv android app on google app store