پی ایس ایل 2024: پلیئر ڈرافٹنگ کی تاریخ کا اعلان

پاکستان سپر لیگ کا پلیئر ڈرافٹ بدھ 13 دسمبر کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہوگا۔ فائل فوٹو پاکستان سپر لیگ کا پلیئر ڈرافٹ بدھ 13 دسمبر کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہوگا۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2024 کا پلیئر ڈرافٹ کی تاریخ کا اعلان ہوگیا۔

پاکستان سپر لیگ کا پلیئر ڈرافٹ بدھ 13 دسمبر کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہوگا۔ تقریب کے وقت کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

پاکستان سپر لیگ کی فی الحال ممکنہ تاریخ 8 فروری سے 24 مارچ 2024 دی گئی ہے۔ پلیئر ڈرافٹ کے لیے ِپک آرڈر کو اس ماہ حتمی شکل دے دی گئی ہے جس کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ڈرافٹ میں پہلا کھلاڑی ِپک کرنا ہے۔

پلاٹینم کیٹگری کے لیے پہلے راؤنڈ کا سلیکشن آرڈر پچھلے سیزن کی آخری ٹیم سے پہلی ٹیم کی اسٹینڈنگ کے مطابق ہوگا۔

پاکستان سپر لیگ میں مقامی کھلاڑیوں کو برقرار رکھنے کا عمل دس نومبر کو مکمل ہوچکا ہے جبکہ غیرملکی کرکٹرز کی رجسٹریشن پچیس اکتوبر سے شروع ہوگئی تھی جس میں کئی ٹاپ کھلاڑیوں نے دلچسپی ظاہر کی ہے۔

اس کے علاوہ بدھ کے روز کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ٹریڈ کے نتیجے میں حسن علی اسلام آباد یونائٹڈ سے کراچی کنگز میں آئے ہیں جبکہ عماد وسیم اسلام آباد یونائٹڈ میں شامل ہوئے ہیں۔

install suchtv android app on google app store