آئی سی سی نے سابق ویسٹ انڈین بیٹر پر پابندی عائد کر دی

آئی سی سی نے ویسٹ انڈیز کے سابق بیٹر مارلون سیموئلز پر 6 برس کی پابندی عائد کر دی۔ فائل فوٹو آئی سی سی نے ویسٹ انڈیز کے سابق بیٹر مارلون سیموئلز پر 6 برس کی پابندی عائد کر دی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویسٹ انڈیز کے سابق بیٹر مارلون سیموئلز پر 6 برس کی پابندی عائد کر دی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق مارلن سیمیولز پر پابندی ایمریٹس کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر عائد کی گئی۔

آئی سی سی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مارلون سیموئلز پر ستمبر 2021 پر چار چارجز عائد کیے گئے اور رواں برس اگست میں مارلون سیموئلز جرم کے مرتکب قرار پائے گئے۔

آئی سی سی اینٹی کرپشن کوڈز کے سربراہ ایلکس مارشل کا کہنا ہے کہ مارلن سیموئلز تقریباً دو دہائیوں تک انٹرنیشنل کرکٹ کھیلے ہیں اور انہیں تمام قواعد و ضوابط کا بخوبی علم ہے، گوکہ وہ اب ریٹائر ہو چکے ہیں لیکن ان پر پابندی ایک واضح پیغام ہے کہ قوانین کی خلاف ورزی سنگین جرم ہے۔

مارسل سیموئلز 2012 اور 2016 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپس میں ویسٹ انڈیز کی جانب سے سب سے زیادہ اسکور کرنے والے کھلاڑی رہے اور انہوں نے اپنا آخری انٹرنیشنل میچ 2018 میں کھیلا تھا جبکہ ویسٹ انڈین بیٹر نے 2020 میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔

سابق ویسٹ انڈین کرکٹر کا کیرئیر تنازعات سے بھرپور رہا اور 2008 میں بھی مارلن سیموئلز پر رقم اور فوائد لینے کا جرم ثابت ہونے پر دو سال کی پابندی عائد کی گئی تھی۔

install suchtv android app on google app store