عالمی ریکارڈ بنانے کیلئے مسلسل 7 دن تک رونے والے شخص کے ساتھ کیا ہوا؟

عالمی ریکارڈ بنانے کیلئے نائجیرین شخص 7 دن تک روتا رہا فوٹو: عالمی میڈیا عالمی ریکارڈ بنانے کیلئے نائجیرین شخص 7 دن تک روتا رہا

دنیا بھر میں لوگ ریکارڈ بُک میں اپنا نام درج کروانے کے لیے ہر طرح کے انوکھے اور حیران کُن کام کرتے ہیں۔ اسی کوشش میں اکثر لوگ اپنی صحت اور جسم کو بھی نقصان پہنچا بیٹھتے ہیں۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق  نائجیریا میں ایک شخص نے گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑنے کی کوشش میں خود کو 7 دن تک رونے پر مجبور کیا۔

ٹیمبو ایبیرے نامی شخص نے آنسو بہانے کا عالمی ریکارڈ بنانے کی کوشش کے دوران مسلسل 7 دن تک رونے کی کوشش کی جس کے نتیجے اس کی بینائی 45 منٹ کے لیے متاثر ہوگئی۔

رپورٹس کے مطابق نائجیرین شخص کے سر میں درد ہوا، اس کا چہرہ اور آنکھیں بھی سوجھ گئی تھیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق مسلسل 7 دن تک رونے کے باوجود نائجیرین شخص نے اس حوالے سے گنیز ورلڈ ریکارڈ سے رابطہ نہیں کیا اس لیے اس کی یہ کوشش خاطر میں نہیں لائی جائے گی۔

install suchtv android app on google app store