325 افراد کا بیک وقت جوتے صاف کرنے کا عالمی ریکارڈ

325 افراد کا بیک وقت جوتے صاف کرنے کا عالمی ریکارڈ فائل فوٹو 325 افراد کا بیک وقت جوتے صاف کرنے کا عالمی ریکارڈ

 برطانیہ میں ایک جوتوں کی صفائی کے لیے اشیاء بنانے والی کمپنی کے 325 ملازمین نے بیک وقت جوتے صاف کر کے گینیز عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

کریپ پروٹیکٹ نامی کمپنی نے لندن کے علاقے ویمبلے میں قائم بوکس پارک نامی فوڈ کورٹ میں 325 افراد کو جمع کیا اور ہر فرد نے ایک ہی وقت میں اسنیکرز کے جوڑے صارف کیے۔

کمپنی نے کہا کہ اس ایونٹ میں کمپنی نے کامیابی کے ساتھ گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا۔

اس موقع پر گینیز ورلڈ ریکارڈز کا ایک اہلکار موجود تھا جس نے اس کوشش کے آخر میں کمپنی کو ریکارڈ کی سند دی۔

install suchtv android app on google app store