ایک منٹ میں سب سے زیادہ مرتبہ تالی بجانے کا عالمی ریکارڈ

امریکی نوجوان نے ایک منٹ میں 1140 مرتبہ تالی بجا کر عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔ فائل فوٹو امریکی نوجوان نے ایک منٹ میں 1140 مرتبہ تالی بجا کر عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔

لوگوں کے عالمی ریکارڈز بنانے کے فن سے تو سب واقف ہیں، اور ایسا کرنے کے لیے فنکار کسی بھی حد کو چھو سکتے ہیں۔

ایسا ہی کچھ ایک 20 سالہ امریکی نوجوان ڈیلٹن میئر نے کیا جنہوں نے ایک منٹ میں 100 یا 200 نہیں بلکہ 1100 سے زائد مرتبہ تالیاں بجاکر اپنا نام گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کروادیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیلٹن کا کہنا تھا کہ جب وہ اسکول میں تھے اس وقت ہی انہیں تیزی کے ساتھ تالیاں بجانے کا شوق تھا اور وہ اس کی مشق بھی کرتے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے یوٹیوب پر کینٹ فرینچ نامی شخص کی ویڈیو دیکھی تھی جن کے پاس تیز ترین تالیاں بجانے والے شخص کا ریکارڈ تھا۔

امریکی نوجوان نے بتایا کہ ان کے اندر تیزی کے ساتھ تالیاں بجانے کی قدرتی صلاحیت موجود تھی اور اس کے لیے انہیں زیادہ مشق نہیں کرنی پڑی۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ انہیں معلوم تھا کہ تیزی کے ساتھ تالیاں کیسے بجائی جاسکتی ہیں۔

ڈیلٹن میئر کا کہنا تھا کہ انہوں نے گینیز ورلڈ ریکارڈ بنانے کے لیے کلائی کی تکنیک کا استعمال کیا جسے سابقہ ریکارڈ ہولڈر ایلی بشپ نے دریافت کیا تھا، جن کے پاس ایک منٹ میں 1103 مرتبہ تالیاں بجانے کا ریکارڈ تھا۔

install suchtv android app on google app store