یونانی رکن پارلیمنٹ کو کشتی حادثے پر نسل پرستانہ تبصرہ مہنگا پڑ گیا

تارکین وطن کی کشتی فائل فوٹو تارکین وطن کی کشتی

یونان میں تارکین وطن کی کشتی ڈؤبنے کے حادثے پر نسل پرستانہ تبصرہ کرنا یونانی رکن پارلیمنٹ کو مہنگا پڑ گیا۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق نسل پرستی پر مبنی تبصرے پر یونان کے نیو ڈیموکریسی پارٹی سے تعلق رکھنے والے رکن پارلیمنٹ سپیلیوس کریکیٹوس کو ان کی پارٹی سے نکال دیا گیا۔

یونانی رکنِ پارلیمنٹ نے ایک انٹرویو میں تارکینِ وطن کو برداشت نہ کرنے اور ان پر چوری کا الزام لگایا تھا۔

واضح رہے یونان کے ساحلی علاقے میں کشتی ڈوبنے کا حادثہ بدھ کو پیش آیا تھا، کشتی ڈوبنے سے 78 افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ 104 کو بچا لیا گیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کشتی میں پاکستانیوں سمیت 400 سے 750 تارکینِ وطن سوار تھے۔

install suchtv android app on google app store