طیب اردوان مسلسل دوسری مرتبہ ترکیہ کے صدر منتخب

طیب اردوان مسلسل دوسری مرتبہ ترکیہ کے صدر منتخب فائل فوٹو طیب اردوان مسلسل دوسری مرتبہ ترکیہ کے صدر منتخب

رجب طیب اردوان مسلسل دوسری مرتبہ ترکیہ کے صدر منتخب ہوگئے۔

ترک میڈیا کے مطابق ترکیہ کی سپریم الیکشن کونسل کا کہنا ہے کہ صدر طیب اردوان کو ووٹوں کی گنتی کے دوران 52.09 فیصد ووٹوں کے ساتھ برتری حاصل ہے۔

خیال رہے کہ 14 مئی کو ہونے والے انتخابات کے دوران کسی بھی جماعت کو 50 فیصد ووٹ حاصل نہیں ہوئے تھے جس کی وجہ سے ووٹنگ کا عمل دوبارہ کیا گیا۔

ترکیہ کے صدارتی انتخاب کے حتمی مرحلے میں کامیابی کے بعد صدارتی محل سے عوام کے بڑے مجمعے سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردوان نےکہا کہ آپ نے ہمیں دوبارہ یہ ذمہ داری دی ہے، ہم سب مل کر اسے ترکی کی صدی بنائیں گے۔

صدر اردوان کا کہنا تھا کہ آج کوئی نہیں ہارا، آج کا فاتح صرف اور صرف ترکیہ ہے، یہ فتح ترکیہ کے تمام ساڑھے 8 کروڑ باشندوں کی فتح ہے، یہ جمہوریت کی فتح ہے، آئندہ 5 سال کے لیے حکومت کی ذمہ داری سونپنے پر ہر ایک کا شکریہ۔

ان کا کہنا تھا کہ ترکیہ کی تاریخ کے سب سے اہم الیکشن میں سے ایک میں آپ نے ترکیہ کی صدی کا انتخاب کیا، یہ وقت متحد اور اکٹھا ہونےکا ہے، اب یہ کام کرنےکا وقت ہے۔

install suchtv android app on google app store