ترکیہ: نائٹ کلب میں آتشزدگی سے 29 افراد ہلاک

استنبول کے نائٹ کلب میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 29 افراد ہلاک ہوگئے۔ فوٹو: سوشل میڈیا استنبول کے نائٹ کلب میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 29 افراد ہلاک ہوگئے۔

ترکیہ کے دارالحکومت استنبول کے نائٹ کلب میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 29 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ترکیہ کے دارالحکومت استنبول کے نائٹ کلب میں تزئین و آرائش کے دوران آگ لگ جس نے 29 جانیں لے لیں۔

گورنر کے دفتر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حادثے میں ایک شخص زخمی ہوا جو اسپتال میں زیر علاج ہے۔

رپورٹ کے مطابق آگ 12 بجکر 47 منٹ پر لگی اور فائر فائٹرز نے گھنٹوں بعد ہی اس پر قابو پایا۔

رپورٹ کے مطابق آگ زمین کے نیچے پہلی اور دوسری منزل میں تعمیراتی کام کے دوران لگی تھی، جس میں ایک نائٹ کلب تھا۔

install suchtv android app on google app store