ترکیہ صدارتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ کل ہوگا

 اردوان اور کمال کلیچ داراولو فائل فوٹو اردوان اور کمال کلیچ داراولو

ترکیے میں صدارتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ کل ہوگا جس میں صدر رجب طیب اردوان اور کمال کلیچ داراولو مدمقابل ہوں گے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ترکیے میں 14 مئی کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں کوئی امیدوار واضح برتری نہیں لے سکا تھا۔

پہلے مرحلے میں صدر اردوان کو 49.5 اور کمال کلیچ داراولو کو 44.9 فیصد ووٹ ملے تھے۔

غیر ملکی ایجنسی کے مطابق پہلے مرحلے کے انتخابات میں صدر اردوان کو پارلیمنٹ میں برتری حاصل ہو چکی ہے۔

انتخابات میں تیسرے نمبر پر آنے والے صدارتی امیدوار سینان اوعان صدر اردوان کی حمایت کا اعلان کر چکے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق سینان اوعان کو پہلے مرحلےمیں 5.17 فیصد ووٹ حاصل ہوئے تھے۔

install suchtv android app on google app store