میکسیکو: کار شو کے دوران فائرنگ سے متعدد افراد ہلاک

میکسیکو: کار شو کے دوران فائرنگ سے متعدد افراد ہلاک فائل فوٹو میکسیکو: کار شو کے دوران فائرنگ سے متعدد افراد ہلاک

میکسیکو کے شہر اینسوناڈا میں منعقدہ کار شو کے دوران مسلح افراد کی فائرنگ سے 10 افراد ہلاک جبکہ 9 زخمی ہو گئے۔

عالمی خبررساں ادارے  کے مطابق آل ٹیرن کار ریسنگ شو کے دوران قریبی گیس اسٹیشن پر نامعلوم مسلح افراد نے گاڑیوں سے اتر کر ایک دم وہاں موجود لوگوں پر گولیاں برسانا شروع کر دی۔

واقعے کے بعد پولیس، فائربرگیڈکے اہلکاروں اور میکسیکن ریڈ کراس کے رضاکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔

اٹارنی جنرل نے واقعے کی تحقیقات کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی، جبکہ ملزمان کی تلاش کیلئے کارروائیاں شروع کر دی گئی۔

install suchtv android app on google app store