مسجد نبوی کے سابق امام شیخ محمد بن خلیل القاری انتقال کرگئے، نماز جنازہ آج مسجد نبوی میں ہی ادا کی جائے گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مکہ المکرمہ سے تعلق رکھنے والے ایک اکاؤنٹ نے اس افسوسناک خبر سے آگاہ کیا۔ جاری کردہ پوسٹ میں بتایا گیا کہ شیخ محمد بن خلیل القاری مسجد نبوی میں تراویح کی امامت بھی کرچکے ہیں۔
پوسٹ میں مزید بتایا گیا کہ شیخ محمد بن خلیل القاری کی نمازِ جنازہ مغرب کی نماز کے بعد مسجد نبوی میں ادا کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق شیخ محمد بن خلیل القاری کا تعلق مظفرآباد آزاد کشمیر سے تھا۔ ان کے والد شیخ خلیل القاری بھی سعودی عرب کے معروف قاری تھے۔