مسجدالحرام اور مسجد نبوی میں نماز عید کے روح پرور اجتماعات

سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں عیدالفطر آج منائی جارہی ہے۔ مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نماز عیدالفطر کے سب سے بڑے اجتماعات ہوئے۔

امریکا اور کینیڈا میں بھی آج عید ہے، ترکیہ اور برطانیہ سمیت یورپ میں بھی آج عید منائی جا رہی ہے۔

بھارت، بنگلادیش، سری لنکا، ملائیشیا اور انڈونیشیا میں عید الفطر کل ہوگی۔

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے سعودی شہریوں سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید کی مبارک باددیتے ہوئے عید الفطر پر عالم اسلام کے نام پیغام میں بین الاقوامی امن واستحکام کی سپورٹ کے لیے سعودی عرب کی جاری کوششوں پر زور دیا ہے۔

سعودی فرمانروا کا پیغام وزیر اطلاعات سلمان الدوسری نے پڑھ کر سنایا ۔

install suchtv android app on google app store