بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ گر کر تباہ

بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ گر کر تباہ فائل فوٹو بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ گر کر تباہ

بھارتی فضائیہ کا ایک اور لڑاکا طیارہ مگ 21 راجستھان میں گر کر تباہ ہوگیا جس کے باعث زمین پر موجود 2 شہری ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مگ 21 لڑاکا طیارہ راجستھان میں ہنومان گڑھ کے قریب گر کر تباہ ہوا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ گرنے والے فوجی طیارے کا پائلٹ محفوظ رہا تاہم طیارہ گرنے کے باعث زمین پر موجود 2 شہری ہلاک ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے طیارے نے سورت گڑھ سے اڑان بھری تھی۔

خیال رہے کہ بھارتی فضائیہ کے طیاروں کا حادثہ معمول بن چکا ہے اور آئے روز اس قسم کے حادثات سامنے آتے رہتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store