جاپان میں ننھے بچوں کو رونے پر کیوں مجبور کیا جاتا ہے؟

جاپان میں ننھے بچوں کو رونے پر کیوں مجبور کیا جاتا ہے؟ فائل فوٹو جاپان میں ننھے بچوں کو رونے پر کیوں مجبور کیا جاتا ہے؟

جاپان میں ایک ایسا دلچسپ مقابلہ بھی منعقد کیا جاتا ہے جس میں بچوں کو خاص طور پر رُلایا جاتا ہے۔

تقریباً 400 سال پرانے اس سالانہ مقابلے میں 2 سوموپہلوان ننھے منے بچوں کو گود میں اُٹھا کر فضا میں بلند کرکے ڈراتے ہیں جس کے بعد ایک ریفری بچوں کے رونے کا مقابلہ کرواتا ہے۔

ایک سال سے کم عمر کے بچوں کے درمیان کئے جانے والے اس انوکھے مقابلے میں جو بچہ سب سے بلند آواز میں اور دیر تک روتا ہے اسے فاتح قرار دیا جاتا ہے۔

جاپانی رسم و رواج کے تحت ان بچوں کے والدین کا ماننا ہے کہ بچوں کے اس طرح رونے سے نہ صرف ان کی صحت بہتر ہوتی ہے بلکہ وہ شیطانی اثرات سے بھی محفوظ رہتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store