قابض اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 10 فلسطینی شہید

قابض اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 10 فلسطینی شہید فائل فوٹو قابض اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 10 فلسطینی شہید

مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کی جارحیت کے دوران عمر رسیدہ شخص سمیت 10 فلسطینی شہید ہو گئے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فورسز نے نابلوس میں گھس کر فائرنگ شروع کردی، جس 100 سے زائد فلسطینی زخمی بھی ہوئے۔ 7 زخمی فسلطینیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

فلسطینی صدر محمود عباس کے ترجمان نے اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی ہے اور اسرائیل کو خطرناک صورتِ حال کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل اس خطے کو تباہی کی جانب دھکیل رہا ہے۔ واضح رہے کہ اس سال جنوری سے اب تک اسرائیلی حملوں میں کم از کم 50 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

install suchtv android app on google app store