وہ ملک جس نے ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کو عارضی ویزوں کی پیشکش کردی

ترکیہ اور شام میں خوفناک زلزلے کے نتیجے میں اموات 35 ہزار سے متجاوز ہو چکے ہیں فائل فوٹو ترکیہ اور شام میں خوفناک زلزلے کے نتیجے میں اموات 35 ہزار سے متجاوز ہو چکے ہیں

ترکیہ اور شام میں خوفناک زلزلے کے بعد جرمنی نے زلزلہ متاثرین کو عارضی رہائش اختیار کرنے کیلئے ویزوں کی فراہمی کی پیشکش کردی ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمن وزیر داخلہ نینسی فیزر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ جرمنی میں آباد ترک اور شامی خاندانوں کو اجازت دی جائے کہ وہ ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرہ علاقوں سے اپنے قریبی رشتہ داروں کو بلانا چاہیں تو اپنے پاس بلا سکیں۔

جرمین وزیر داخلہ نے بتایا ہے کہ یہ کام روایتی ویزا کے طریقہ کار کے تحت ہی کیا جائے گا لیکن ویزا جاری کرنے کا عمل آسان بنایا جائے گا اور یہ ویزا تین مہینوں کیلئے کارآمد ہوگا۔

نینسی فیزر کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ ہماری جانب سے زلزلہ متاثر لوگوں کیلئے ایمرجنسی امداد کی سوچ کے تحت کیا گیا ہے، جرمنی کی جانب سے یہ فیصلہ ترکیہ اور شام میں 6 فروری کو آنے والے زلزلے سے لاکھوں لوگوں کے بے گھر ہونے بعد کیا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store