بھارت میں طلبا کے پاکستان زندہ باد کے نعرے

بھارت میں طلبا کے پاکستان زندہ باد کے نعرے فائل فوٹو بھارت میں طلبا کے پاکستان زندہ باد کے نعرے

بھارت کے شہر بنگلورو کا انجنئیرنگ کالج پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کرناٹکا کے دارالحکومت بنگلورو کے انجنیئرنگ کالج میں ایک ثقافتی پروگرام جاری تھا کہ اس دوران ایک لڑکی اور 2 لڑکوں نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگادیئے۔

پاکستان زندہ باد کے نعروں کی ویڈیو کالج میں وائرل ہوگئی جس کے بعد تینوں طلبہ کے خلاف بنگلوروں کے مراٹھا بلی پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔

تینوں طلبہ کو شخصی ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے تاہم انہیں بغیر پیشگی اطلاع شہر سے باہر جانے سے روک دیا گیا ہے۔

رواں برس 14 اگست کو بھی بنگلورو ہی میں کلب ہاؤس نامی ایک مقامی ایپ پر پاکستان کے حق اور بھارت کے خلاف نعرے لگائے گئےتھے۔ اس ایپ کے ممبران نے 14 اگست کو اپنے ڈی پی پر پاکستان کا پرچم لگایا تھا بلکہ قومی ترانہ بھی بجایا تھا۔ پولیس نے اس پر 2 طلبہ کو حراست میں لے لیا تھا۔

install suchtv android app on google app store