ایف بی آر نے تفتان بارڈر ریلوے اسٹیشن کو درآمد و برآمد کے لیے لینڈ کسٹمز اسٹیشن قرار دے دیا

ایف بی آر نے تفتان بارڈر ریلوے اسٹیشن کو درآمد و برآمد کے لیے لینڈ کسٹمز اسٹیشن قرار دے دیا فائل فوٹو ایف بی آر نے تفتان بارڈر ریلوے اسٹیشن کو درآمد و برآمد کے لیے لینڈ کسٹمز اسٹیشن قرار دے دیا

پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تجارت بڑھانےکی جانب اہم پیشرفت ہوئی ہے، ایف بی آر نے تفتان بارڈر ریلوے اسٹیشن کو درآمد و برآمد کے لیے لینڈ کسٹمز اسٹیشن قرار دے دیا ہے۔

اس اقدام سے ریل کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی سامان کی نقل و حمل آسان ہوگئی ہے اور اس طرح اخراجات کم اور قانونی تجارت میں اضافہ متوقع ہے ۔

ایرانی نیوز ایجنسی ارنا کے مطابق تفتان اسٹیشن پر لوڈنگ، اَن لوڈنگ، کسٹمز کلیئرنس اور درآمد و برآمد کی تمام سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

دونوں ممالک دوطرفہ تجارت کو 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کے لیے پُرعزم ہیں۔

ماہرین کے مطابق اس فیصلے سے اسمگلنگ کی حوصلہ شکنی ہوگی اور قانونی تجارت کو فروغ ملےگا۔

install suchtv android app on google app store