سعودی اینٹی کرپشن پبلک اتھارٹی نے کارروائی، جج کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

سعودی جج رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار فائل فوٹو سعودی جج رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

مدینہ منورہ کی اپیل کورٹ کے جج کو لاکھوں ریال رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق اینٹی کرپشن پبلک اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے مدینہ منورہ کی اپیل کورٹ کے ایک جج کو 5 لاکھ ریال رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا۔

سعودی حکام کے مطابق رشوت لینے میں ملوث جج نے مقدمے میں حق میں فیصلہ سنانے کی بات کی، گرفتار جج کے خلاف قانونی کارروائی مکمل کرلی گئی ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق گرفتار جج کو 4سے 5 سال قید اور 50 ہزار ریال تک جرمانہ ہو سکتا ہے۔

install suchtv android app on google app store