اٹلی: کوسٹ گارڈز نے ایک ہزار تارکین وطن کو بچالیا

 اٹلی کے کوسٹ گارڈز نے ایک ہزار تارکین وطن کو بچالیا فائل فوٹو اٹلی کے کوسٹ گارڈز نے ایک ہزار تارکین وطن کو بچالیا

اٹلی کے کوسٹ گارڈز نے ایک ہزار تارکین وطن کو بحیرہ روم میں ڈوبنے سے بچالیا۔

عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق اٹلی کے کوسٹ گارڈز نے کہا ہے کہ انہوں نے بحیرہ روم میں ماہی گیری کی دو کشتیوں سے ایک ہزار سے زائد تارکین وطن کو راتوں رات بچایا، جب کہ دو لاشیں نکال لی گئیں۔

پہلی کشتی سے سسلی کے ساحل سے تقریباً 35 میل دور ایک اطالوی کوسٹ گارڈ جہاز نے 416 تارکین وطن کو بچایا جبکہ یورپی یونین کی سرحدی فورس فرونٹیکس کے ساتھ کام کرنے والے اسپین کے گشت کرنے والے جہاز نے مزید 78 کو بچایا۔

اٹلی کی نئی وزیر اعظم جارجیا میلونی نے عہدہ سنبھالنے کے بعد پارلیمنٹ سے اپنی پہلی تقریر میں افریقہ کے تارکین وطن کو کشتیوں میں گزرنے سے روکنے کا عزم کیا تھا۔

جیارجیا میلونی نے کہا کہ ان کی حکومت جو کہ دوسری جنگ عظیم کے بعد سے ملک کی سب سے دائیں بازو کی حکومت ہے، خاص طور پر بحران زدہ لیبیا سے روانگی کو روک کر غیر قانونی آمد کو روکنا اور انسانی اسمگلنگ کو ختم کرنا چاہتی ہے۔

انہوں نے اصرار کیا کہ اب وقت آگیا ہے کہ اسمگلروں کو اس بات کا فیصلہ کرنے سے روکا جائے کہ کون ملک میں داخل ہوتا ہے۔

 

install suchtv android app on google app store