اٹلی کے عالمی نمبر ایک یانک سنر نے ومبلڈن 2025 کے فائنل میں دفاعی چیمپئن کارلوس الکاریز کو شکست دے کر مینز ٹائٹل جیت لیا۔
فائنل میں یانک سنر کی جیت کا اسکور چار چھ، چھ چار، چھ چار اور چھ چار رہا۔
یانک سنر پہلی مرتبہ ومبلڈن کا ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہوئے ہیں جب کہ اس شکست سےکارلوس الکاریز مسلسل تیسری مرتبہ ومبلڈن کا ٹاٹئل جیتنے سے محروم رہے۔
عالمی نمبر ایک یانک سنر کا یہ کریئرکا چوتھا گرینڈ سلیم ٹائٹل ہے۔