بھارت میں توہم پرستی کی بنیاد پر اکثر و بیشتر مضحکہ خیز اور افسوسناک واقعات خبروں کی شہ سرخی بنتے ہیں، توہم پرستی پر مبنی ایک فیصلے کے بعد بھارتی ریاست اوڈیشہ میں 25 اکتوبر کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔
این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اوڈیشہ حکومت نے 25 اکتوبر کو سورج گرہن کی وجہ سے عام تعطیل کا اعلان کیا۔ اعلان کے مطابق تمام سرکاری دفاتر، اسکول، کالج، تعلیمی ادارے، عدالتیں، بینک اور دیگر مالیاتی ادارے بند رہیں گے۔
25 اکتوبر کو ہونے والا جزوی سورج گرہن بھارت کی تمام ریاستوں میں نظر آئے گا۔