امریکی صدرکا پاکستان کے ایٹمی اثاثوں سے متعلق بیان پر وائٹ ہاؤس کا ردعمل

امریکی صدرکا  پاکستان کے ایٹمی اثاثوں سے متعلق بیان پر وائٹ ہاؤس کا ردعمل فائل فوٹو امریکی صدرکا پاکستان کے ایٹمی اثاثوں سے متعلق بیان پر وائٹ ہاؤس کا ردعمل

وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرین ژاں پیئر نے امریکی صدر جوبائیڈن کے پاکستان کے ایٹمی اثاثوں سے متعلق بیان پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

وائٹ ہاؤس ترجمان نے پاکستان سے متعلق سوال کے جواب پر کہا کہ امریکی صدر نے کوئی نئی بات نہیں کی۔

کسی کو ہمارے ایٹمی اثاثوں کے حوالے سے خدشات نہیں ہونے چاہئیں، وزیراعظم نے امریکی صدر کا بیان مسترد کردیا

ان کا کہنا تھاکہ امریکی صدر محفوظ اور خوشحال پاکستان چاہتے ہیں، محفوظ اور خوشحال پاکستان امریکی مفاد کیلئے اہم ہے۔

خیال رہےکہ امریکی صدر نے الزام عائدکیا ہےکہ پاکستان خطرناک ترین ممالک میں سے ایک ہے اور پاکستان کا ایٹمی پروگرام بے قاعدہ ہے، اس بات کا خدشہ ہےکہ اسے کوئی بھی استعمال کرسکتا ہے۔

پاکستان نے امریکی صدر کے بیان پر سخت ردعمل دیا ہے اور امریکی سفیر کو دفترخارجہ طلب کرکے احتجاجی مراسلہ تھما دیا۔

install suchtv android app on google app store