امریکی صدر جو بائیڈن کا دوسری بار صدارتی الیکشن لڑنے کا اعلان

جو بائیڈن فائل فوٹو جو بائیڈن

امریکی صدر جو بائیڈن نے آئندہ صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے۔

واشنگٹن سے جاری ویڈیو پیغام میں صدر جو بائیڈن نے کہا کہ ہر نسل کے پاس ایک لمحہ ہوتا ہے جب انہیں بنیادی آزادیوں کے لیے کھڑا ہونا ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے یقین ہے کہ وہ ایک لمحہ اب ہمارا ہے، اس لیے دوبارہ انتخاب لڑ رہا ہوں۔

جو بائیڈن نے کہا آئیں ہمارے ساتھ شامل ہوں اور کام پایہ تکملیل تک پہنچائیں۔

install suchtv android app on google app store