نواز شریف کا پاکستان کے ایٹمی پروگرام سے متعلق امریکی صدر کے بیان پر رد عمل

نواز شریف فائل فوٹو نواز شریف

سابق وزیراعظم نوازشریف نے پاکستان کے ایٹمی پروگرام سے متعلق امریکی صدر کے بیان پر رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں نوازشریف نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی ریاست ہے اور اپنے قومی مفادات کے تحفظ کی بھرپورصلاحیت رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان دنیا کے خطرناک جوہری ممالک میں سے ایک ہے: امریکی صدر بائیڈن کا الزام

سابق وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان عالمی قوانین کی پاسداری کرتا ہے، اس کا ایٹمی پروگرام کسی ملک کےلیے خطرہ نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر پاکستان کے بارے میں غیر ذمہ دارانہ بیانات واپس لیں: فواد چوہدری

نواز شریف کا کہنا تھاکہ آزادریاستوں کی طرح پاکستان اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کا حق رکھتا ہے۔

 

install suchtv android app on google app store