نیٹو فورسز نے یوکرائن میں روسی افواج سے جنگ کی تو عالمی تباہی ہوگئی: روسی صدر

روسی صدر ولادیمیر پوٹن فائل فوٹو روسی صدر ولادیمیر پوٹن

روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے خبردار کیا ہے کہ نیٹو فورسز نے یوکرین میں روسی افواج سے جنگ کی تو تباہی ہوگی۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ نیٹو فورسز نے یوکرین میں روسی افواج سے براہ راست جنگ کی تو عالمی تباہی ہوگی۔

روسی صدر کا مزید کہنا تھا کہ نیٹو فورسز کے روسی افواج سے کسی بھی سطح پر تصادم کا نتیجہ خطرناک اور عالمی سطح پر تباہ کن ہوگا۔ توقع ہے کہ جنگ کی باتیں کرنے والے ایسا کوئی اقدام نہیں اٹھائیں گے جو عالمی تباہی کا باعث بن سکتا ہو۔

install suchtv android app on google app store