سمندری طوفان سے امریکی ریاست فلوریڈا تاریکی میں ڈوب گیا

سمندری طوفان آئن فائل فوٹو سمندری طوفان آئن

سمندری طوفان “آئن” امریکی ریاست فلوریڈا سے ٹکرا گیا، جس کے باعث ریاست کے لاکھوں لوگ بجلی سے محروم ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سمندری طوفان کے باعث ریاست میں ہواؤں کی رفتار 150 سے 200 کلومیٹر فی گھنٹہ ہیں جبکہ 10 لاکھ سے زائد افراد بجلی سے محروم ہوچکے ہیں۔

امریکی ریاست میں سمندری طوفان کے باعث آندھی اور حادثات سے نمٹنے کے لیے ایمرجنسی نافذ ہے جبکہ اسکول بند اور فلائٹس کو معطل کردیا گیا ہے۔

ویتنام میں سمندری طوفان نے تباہی مچادی، ہزاروں افراد بنیادی سہولیات سے محروم

دوسری جانب کیوبا میں سمندری طوفان کے باعث تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، جس کے باعث 23 افراد لاپتہ ہوگئے جن کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن کیا جارہا ہے۔

 

install suchtv android app on google app store