صومالیہ: شدت پسندوں کے حملے میں 21 افراد ہلاک

صومالیہ: شدت پسندوں کے حملے میں 21 افراد ہلاک فائل فوٹو

صومالیہ کے دارحکومت موغا دیشو میں ہوٹل پر شدت پسندوں کے حملے کے نتیجے میں 21 افراد ہلاک جبکہ 117 افراد زخمی ہوئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق صومالی حکام کا کہنا ہے کہ حملے کا شکار ہوٹل میں دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن ختم ہو گیا ہے اور یرغمال بنائے ہوئے تمام افراد کو بازیاب کروا لیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق موگا دیشو کے ہوٹل حیات پر دہشتگردوں کے حملوں میں 21 افراد ہلاک اور 117 زخمی ہو گئے ہیں جبکہ ہوٹل میں یرغمال بنائے ہوئے سیکڑوں افراد کو سکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے بازیاب کروا لیا گیا ہے۔

موغا دیشو کے ہوٹل حیات پر دہشتگردوں کے حملے کے بعد دہشتگرد تنظم الشباب کے خلاف صومالی افواج کی جانب سے کیا گیا آپریشن 30 گھنٹے بعد ختم ہو گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ہوٹل میں ممکنہ بارودی مواد کی موجودگی کے پیش نظر تلاشی لی جا رہی ہے جس کے بعد ہی ہوٹل کو کلیئر قرار دیا جا سکے گا۔

 

install suchtv android app on google app store