صومالیہ میں گزشتہ سال خشک سالی سے 43 ہزار ہلاکتیں ہوئیں: اقوام متحدہ

ہلاک ہونے والے 43 ہزار افراد میں آدھی تعداد 5 سال سے کم عمر والے بچوں کی ہے۔ فائل فوٹو ہلاک ہونے والے 43 ہزار افراد میں آدھی تعداد 5 سال سے کم عمر والے بچوں کی ہے۔

افریقی ملک صومالیہ میں خشک سالی کے نتیجے میں گزشتہ سال 43 ہزار افراد موت کی نیند سو گئے۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق صومالیہ میں گزشتہ 5 سالوں سے بادل نہیں برسے جس کے نتیجے میں ہونے والی خشک سالی کے باعث 43 ہزار افراد ہلاک ہوگئے ۔

ہلاک ہونے والے 43 ہزار افراد میں آدھی تعداد 5 سال سے کم عمر والے بچوں کی ہے۔

رپورٹ میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ خشک سالی کی وجہ سے رواں سال کے ششماہی میں اموات میں اضافہ ہوسکتا ہے، اس دوران اموات کی تعداد 18 ہزار سے 34 ہزار 200 تک پہنچ سکتی ہے۔

اقوام متحدہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے 50 لاکھ لوگ خوراک کی شدید قلت اور تقریباً 20 لاکھ بچے غذائی قلت کے خطرے سے دوچار ہیں۔

واضح رہے صومالیہ میں سال 2011 میں شدید غذائی قلت کے باعث لاکھوں افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

install suchtv android app on google app store