فلپائن میں 7.1 شدت کا زلزلہ، متعدد زخمی

  • اپ ڈیٹ:
فلپائن میں 7.1 شدت کا زلزلہ، متعدد زخمی فائل فوٹو

فلپائن کے شمالی علاقوں میں 7.1 شدت کے زلزلے کی وجہ سے معتد د افراد زخمی اور عمارتوں کونقصان پہنچا ہے۔

زلزلے کا مرکز دارالحکومت منیلا سے 300 کلومیٹر(185میل) دور تھا جہاں پر بلند و بالا ٹاوربھی لرز گیا۔ دارالحکومت منیلا ،لوزون کے مرکزی جزیرے اور ہلکی آبادی والے صوبے ابرا میں بدھ کی صبح 8 بجکر 43 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈولورس کے علاقے میں زلزلے سے عمارتوں میں دراڑیں پڑ گئیں، شیشے ٹوٹ گئے اور خوفزدہ لوگ مکانوں سے باہر سٹرکوں پر نکل آئے۔ عالمی میڈیا کے مطابق اب تک 60 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔

صدر فرڈینینڈ مارکوس جونیئر نے فیس بک پر کہا کہ زلزلے سے ہونے والے نقصانات کے بارے میں افسوسناک اطلاعات کے باوجود ہم ضرورت مندوں اور اس آفت سے متاثر ہونے والوں کو فوری امداد کی فراہمی یقینی بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔

حکام نے بتایا ہے کہ عمارت کے جزوی طور پر منہدم ہونے کے بعد ابرہ صوبے میں ایک ہسپتال کو خالی کرا لیا گیا ہے لیکن وہاں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ ابرا کے نائب گورنر جوئے برنوس نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر تباہ شدہ ابرا ہسپتال کی تصاویر پوسٹ کیں جس میں اس کے اگلے حصے میں ایک بڑا سوراخ دیکھا جا سکتا ہے۔

حکام نے کہا کہ فلپائن میں بدھ کو آنے والے زلزلہ گزشتہ برسوں کے دوران سب سے شدت کا تھا۔

install suchtv android app on google app store