پوٹن نے فن لینڈ کے لئے گیس کی فراہمی روک دی

روس کے صدر پوٹن فائل فوٹو روس کے صدر پوٹن

روس کی جانب سے فن لینڈ کو مزید گیس فراہمی روک دی گئی۔

فن لینڈ میں توانائی کی سرکاری کمپنی کے مطابق روس اب فن لینڈ کو قدرتی گیس فراہم نہیں کرے گا۔ گیس کی سپلائی اب بالٹک کنیکٹر پائپ لائن کے ذریعے یقینی بنائی جارہی ہے۔ جو فن لینڈ اور ایسٹونیا کو ملاتی ہے۔

روس کی جانب فن لینڈ سے مطالبہ کیا گیا تھاکہ وہ گیس کے بل روسی کرنسی روبل میں ادا کرے۔تاہم انہوں نے ایسا کرنے سے انکار کردیا۔

اس سے قبل روس پولین اور بلغاریہ کو بھی گیس کی سپلائی روک چکا ہے۔

دوسری جانب فن لینڈ نیٹو اتحاد میں شمولیت کی باضابطہ درخواست دے چکا ہے۔ جس کے چند روز بعد گیس کی ترسیل روک دی گئی تھی۔

فن لینڈ نے یہ فیصلہ یوکرین پر روسی حملوں کے بعد سکیورٹی خدشات کے نتیجے میں کیا ہے۔ روس نے فن لینڈ اور سویڈن کے نیٹو میں شمولیت کے فیصلے کی شدید مخالفت کی ہے۔

روسی صدر نے وارننگ دی تھی کہ سویڈن اور فن لینڈ کی نیٹو میں شمولیت پر ہمیں کوئی خطرہ یا مسئلہ نہیں ہے لیکن ان ممالک میں فوجی تنصیبات کی توسیع پر روس اپنا ردعمل دے سکتا ہے اور دے گا۔

install suchtv android app on google app store