پہلی مرتبہ شمالی کوریا نے ملک میں کورونا وبا پھیلنے کی تصدیق کر دی

شمالی کوریا فائل فوٹو شمالی کوریا

شمالی کوریا نے پہلی مرتبہ ملک میں کورونا وبا پھیلنے کی تصدیق کر دی۔ شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کے مطابق پیانگ یانگ میں اومی کرون کا سب ویرینٹ رپورٹ ہوا ہے تاہم شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا نے کورونا کیسز کی تعداد ظاہر نہیں کی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق شمالی کوریا میں کورونا وبا کے سبب ایمرجنسی اور لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بل گیٹس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

یاد رہے کہ 2019 کے اختتام پر سامنے آنے والی عالمی وبا کورونا سے دنیا کے تقریباً تمام ممالک متاثر ہوئے اور تمام ممالک نے کورونا سے نمٹنے کے لیے اقدامات کرنے کے ساتھ ساتھ عالمی اداروں اور دیگر ممالک کے ساتھ کورونا کے اعداد و شمار بھی شیئر کیے تاہم شمالی کوریا کی جانب سے کورونا کے اعداد و شمار ظاہر نہیں کیے گئے۔

install suchtv android app on google app store