بل گیٹس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

بل گیٹس کا کورونا ٹیسٹ مثبت فائل فوٹو بل گیٹس کا کورونا ٹیسٹ مثبت

مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔  انہوں نے کہا کہ میں خوش قسمت ہوں کہ مجھے ویکسین لگائی جا چکی ہے۔

ٹوئٹر پر کورونا کے بارے میں بتاتے ہوئے بل گیٹس نے کہا کہ معمولی علامات ہیں، لیکن خود کو قرنطینہ کر لیا ہے، انہوں نے کہا کہ میں خوش قسمت ہوں کہ مجھے ویکسین لگائی جا چکی ہے اور مجھے ٹیسٹنگ اور بہترین طبی دیکھ بھال کی سہولت حاصل ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ گیٹس فاؤنڈیشن آج دو سالوں میں پہلی بار اکٹھے ہو رہی ہے، اور میں خوش قسمت ہوں کہ ٹیم میں شامل ہو کر ان کو دیکھ کر سب کا شکریہ ادا کر سکتا ہوں۔

ہم شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام جاری رکھیں گے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے کہ ہم میں سے کسی کو دوبارہ وبائی مرض سے نمٹنا نہ پڑے۔

 بل گیٹس نے چند روز قبل ہی انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی تھی جس میں اُنہوں نے کورونا وائرس کے بعد آنے والی نئی وبا پر لکھی گئی کتاب سے متعلق آگاہ کیا تھا۔

انہوں نے کہا تھا کہ ’یہ کتاب زندگیاں بچانے والے ڈاکٹر پال فارمر کی یاد میں ہے جنہیں طبی خدمات انجام دینے والوں میں تقسیم کیا جائے گا۔ ایک انٹرویو میں بل گیٹس کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس فیملی سے تعلق رکھنے والے مختلف پیتھوجن سے نئی وبا پھیل سکتی ہے۔

install suchtv android app on google app store