بھارتی تربیتی طیارہ گر کر تباہ، خاتون پائلٹ ہلاک

طیارہ تباہ فائل فوٹو طیارہ تباہ

بھارت میں ایک تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس میں سوار خاتون پائلٹ ہلاک ہوگئی۔

یہ واقعہ بھارتی ریاست تلنگانہ کے ضلع نالگونڈا میں پیش آیا جہاں ایک تربیتی طیارہ پرواز کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق طیارہ ایک نجی کمپنی کا تھا جو کہ کھیتوں میں گرا، جس کے باعث مزید کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون پائلٹ ماہیما تربیتی پرواز پر تھی اور اس کا تعلق بھارتی ریاست تامل ناڈو سے تھا جو کہ حیدرآباد کے ایک ادارے میں جہاز اڑانے کی تربیت حاصل کر رہی تھی۔

install suchtv android app on google app store