سعودی حکومت نے غیرملکیوں کو اچھی خبر سنادی

سعودی محکمہِ پاسپورٹ فائل فوٹو سعودی محکمہِ پاسپورٹ

سعودی حکومت نے غیرملکیوں کو اقامے کی فیس میں سہولت کے لیے سہ ماہ تجدید کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔

مملکت کے محکمہ پاسپورٹ وامیگریشن نے وضاحتی بیان دیا ہے کہ نئی سہولت سے تارکین کے اہل خانہ پرعائد فیس سہہ ماہی جمع کرانے کے بعد اقامہ تجدید کرایا جا سکتا ہے۔

اس سے قبل اقامہ سالانہ بنیاد پر تجدید کیا جاتا تھا اور فیس یکمشت جمع کرانے کے پابند تھے۔

تاہم اب حکومت کی جانب سے اقامہ کی تجدید کے لیے سہ ماہی، شش ماہی اور سالانہ سہولت فراہم کی گئی ہے تاکہ فیس کی ادائیگی میں آسانی ہو۔

اس سے وہ افراد بھی اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں جواپنے اہل خانہ کے ہمراہ مملکت میں مقیم ہیں۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں رہنے والے کارکنوں کےلیے اقامہ کا حصول لازمی ہے جو سالانہ بنیادوں پر تجدید کیا جاتا ہے، تاہم جو لوگ فیس کی ادائیگی یکمشت نہیں کرسکتے اور سہ ماہی تجدید کرائیں۔

install suchtv android app on google app store