اٹلی میں مسافر برادر طیارہ عمارت سے ٹکرا گیا، 8 افراد ہلاک

اٹلی میں مسافر برادر طیارہ عمارت سے ٹکرا گیا، 8 افراد ہلاک فائل فوٹو اٹلی میں مسافر برادر طیارہ عمارت سے ٹکرا گیا، 8 افراد ہلاک

اٹلی کے شہر میلان میں مسافر بردار ایک چھوٹا نجی طیارہ 2 منزلہ عمارت سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام 8افراد ہلاک ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اٹلی کے شمالی شہر میلان میں ایک چھوٹے طیارے نے لناٹ سٹی ہوائی اڈے سے جزیرے سرڈینیا کے لیے اُڑان بھری تھی تاہم کچھ ہی دیر بعد طیارہ ایک خالی عمارت سے ٹکرا گیا جس سے جہاز میں آگ بھڑک اُٹھی۔

حادثے سے عمارت اور قریب کھڑی گاڑیوں میں بھی آگ لگ گئی۔فائر فائٹرز کے عملے نے طیارے میں لگی آگ پر ایک گھنٹے کی مشقت کے بعد قابو پایا۔ طیارے کے ملبے سے 8 افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں۔ زمین پر کسی کی ہلاکت رپورٹ نہیں کی گئی۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جس وقت طیارہ عمارت سے ٹکرایا وہاں کوئی موجود نہیں تھا اور تزئین و آرائش کا کام جاری تھا تاہم خوش قسمتی سے حادثے کے وقت مزدور موجود نہیں تھے۔

بعض عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جب طیارہ عمارت سے ٹکرایا اس میں پہلے سے آگ لگی ہوئی تھی۔

اطالوی میڈیا کا کہنا ہے کہ پائلٹ 68 سالہ رومانیہ کے ارب پتی ڈین پیٹرسکو تھے۔ جو اپنی اہلیہ اور بیٹے کےساتھ طیارہ حادثے میں مارے گئے

حادثے کی وجہ کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے۔ ایوی ایشن نے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔

install suchtv android app on google app store