حامد کرزئی ایئر پورٹ کا نام کابل انٹرنیشنل ایئر پورٹ کر دیا گیا

کابل انٹرنیشنل ایئر پورٹ فائل فوٹو کابل انٹرنیشنل ایئر پورٹ

طالبان نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں واقع ایئرپورٹ کا نام تبدیل کر دیا۔


افغان میڈیا کے کہنا ہے کہ کابل میں حامد کرزئی ایئر پورٹ کا نام تبدیل کر دیا گیا ہے، حامد کرزئی ایئر پورٹ کا نام کابل انٹرنیشنل ایئر پورٹ کر دیا گیا۔

ادھر قطری حکام نے کابل ایئر پورٹ سے بین الاقوامی پروازوں کے آغاز کا اعلان کر دیا ہے، حکام نے کہا کہ کابل ایئر پورٹ سے بین الاقوامی پروازوں کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو رہا ہے، قطر ایئرویز کی ایک پرواز غیر ملکی مسافروں کو لے کر آج کابل سے روانہ ہوگی۔

طالبان کنٹرول کے بعد کابل ایئر پورٹ پر پہلی بین الاقوامی پرواز اڑان بھرنے کے لیے تیار ہے، جس پر 200 امریکی اور غیر ملکی شہری آن بورڈ ہیں۔دیگر غیر ملکیوں میں برطانیہ، اٹلی، نیدرلینڈز، یوکرین، کینیڈا اور جرمنی کے شہر شامل ہیں۔

یاد رہے کہ افغانستان میں 31 اگست کے بعد رہ جانے والے غیر ملکیوں کے انخلا پر طالبان رضا مند ہوگئے تھے، امریکی حکام کا کہنا تھا کہ طالبان پر امریکیوں و غیر ملکیوں کے اس انخلا کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے دباؤ ڈالا۔

واضح رہے کہ آج افغان مرکزی بینک نے سابق افغان حکومت کے کرپٹ عہدے داروں اور پارلیمنٹیرینز کے اکاؤنٹس منجمد کر دیے ہیں، دوسری طرف امریکی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ افغان بینک کے تقریباً 10 ارب ڈالر کے اثاثے فیڈرل ریزرو بینک آف نیویارک کے پاس ہیں۔

install suchtv android app on google app store