امریکی ریاست کنیکٹی کٹ میں طیارہ عمارت پرگرنے سے 4 افراد ہلاک ہو گئے

امریکی ریاست کنیکٹی کٹ میں طیارہ عمارت پرگرنے سے 4 افراد ہلاک ہو گئے فائل فوٹو امریکی ریاست کنیکٹی کٹ میں طیارہ عمارت پرگرنے سے 4 افراد ہلاک ہو گئے

امریکی ریاست کنیکٹی کٹ میں طیارہ عمارت پرگرنے سے 4 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ حادثہ طیارت کے ٹک آف کے کچھ دیر بعد ہی پیش آگیا جس کہ وجہ طیارے میں فنی خرابی بتائی جا رہی ہے۔ طیارے کریش ہونے سے اس میں آگ بھڑک اٹھی جس پر 20 منٹ میں قابو پا لیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق طیارہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی عمارت پر گرا ، حادثے کے وقت عمارت میں 100 سے زائد افراد موجود تھے۔

مقامی پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ طیارہ رابرٹسن ہوائی اڈے سے صبح 10 بجے روانہ ہوا ، اس سے پہلے کہ وہ اپنی منزل تک پہنچتا وہ ایک ٹرمپ کمپنی کی عمارت سے ٹکرا گیا۔

فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے بتایا کہ طیارہ شمالی کیرولائنا کے مانٹیو کے ڈیر کاؤنٹی ریجنل ایئرپورٹ کی طرف جا رہا تھا۔ جس میں دو پائلٹ اور ایک مسافر سوار تھا۔

تاہم مرنے والوں کی مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔

طیارے کے وجہ سے عمارت میں بھی آگ لگ گئی جس کے بعد عمارے کو خالی کرانا پڑا، انتظامیہ کے مطابق آگ سے دو ملازمین زخمی ہو ئے ہیں لیکن کسی کی حالت تشویشناک نہیں ہے۔

install suchtv android app on google app store