کشمیرمیں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی پرخاموش نہیں رہ سکتے , یورپی پارلیمنٹ کے نائب صدر

 کشمیرمیں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی پرخاموش نہیں رہ سکتے , یورپی پارلیمنٹ کے نائب صدر   فایل فوٹو کشمیرمیں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی پرخاموش نہیں رہ سکتے , یورپی پارلیمنٹ کے نائب صدر

یورپی پارلیمنٹ کے نائب صدر ڈاکٹر فابیو نے گورنرپنجاب کو کشمیر میں مظالم کیخلاف آواز بلند کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی پرخاموش نہیں رہ سکتے۔

 گورنر پنجاب چوہدری سرور نے یورپی پارلیمنٹ کے نائب صدر ڈاکٹر فابیو سے فون پررابطہ کیا ، جس میں ڈاکٹر فابیو سمیت دیگر اراکین نے کشمیر کی صورتحال پر سخت اظہار تشویش کیا۔

16اراکین نے یورپی پار لیمنٹ کی صدر کو بھارتی مظالم کا نوٹس لینے کیلئے خط لکھا، جس میں ڈاکٹر فابیو نے امن کیلئے وزیر اعظم عمران خان کی کوششوں کو بھی سراہا۔

ڈاکٹرفابیو نے گورنرپنجاب کو کشمیر میں مظالم کیخلاف آواز بلندکر نے کی یقین دہانی کرائی ، جس پر گورنرپنجاب نے کشمیریوں کے حقوق کیلئے آواز بلند کر نے پر ڈاکٹر فوبیو کا شکر یہ ادا کیا۔

یورپی پارلیمنٹ کے نائب صدر ڈاکٹر فابیو نے کہا مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی پرخاموش نہیں رہ سکتے جبکہ اراکین یورپی پارلیمنٹ نے مطالبہ کیا کہ صدر کشمیر میں انسانی حقوق کے خاتمے لئے اقدامات کرے۔

گورنرپنجاب نے کہا بھارت کشمیرمیں انسانیت اور بنیادی انسانی حقوق کاقتل کر رہا ہے، جب تک مسئلہ کشمیرحل نہیں ہوگا خطے میں امن کا خواب پورا نہیں ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان امن اور اپنے کشمیری بہن بھائیوں کیساتھ متحد کھڑا ہے، مسئلہ کشمیر کے معاملے پر یورپی اور بر طانوی اراکین پار لیمنٹ سے رابطے میں ہوں۔



install suchtv android app on google app store