ہزاروں میٹر بلندی پر پیراشوٹ طیارے میں پھنس جانے کے بعد اسکائی ڈائیور کے ساتھ کیا ہوا؟

اسکائی ڈائیور فوائل فوٹو اسکائی ڈائیور

تصور کریں کہ آپ اسکائی ڈائیونگ کے لیے طیارے سے چھلانگ لگائیں اور نیچے جانے کی بجائے وہی اٹک جائیں تو پھر کیا ہوگا؟

یقین کرنا مشکل ہوگا مگر آسٹریلیا میں ایک اسکائی ڈائیور کے ساتھ ایسا ہی ہوا۔

مقامی حکام کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق اس اسکائی ڈائیور نے چھلانگ لگائی تو اس کا پیراشوٹ طیارے کی دم میں پھنس گیا اور وہ ہزاروں میٹر بلندی پر لٹکنے لگا۔

یہ واقعہ ستمبر 2025 میں ایک اسٹنٹ کے دوران Cairns کے جنوب میں پیش آیا تھا۔

مگر اس بارے میں تفصیلات اور ویڈیو اب سرکاری تحقیقات کے بعد جاری کی گئی ہیں۔

اس پرواز سے 4600 میٹرز کی بلندی پر پیراشوٹرز کے 16 وے فارمیشن کو تشکیل دیا جانا تھا۔

install suchtv android app on google app store