محکمہ موسمیات نے ایسی پیشن گوئی کردی کہ پاکستانی عوام دنگ رہ گئی

اسلام آباد سمیت  میں موسم خشک اور مطلع مکمل طور پر صاف ہے فائل فوٹو اسلام آباد سمیت میں موسم خشک اور مطلع مکمل طور پر صاف ہے

محکمہ موسمیات نے آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں ابرآلود رہنے کی پیشن گوئی کی ہے۔

راولپنڈی اسلام آباد سمیت آج ملک بھر میں موسم خشک اور مطلع مکمل طور پر صاف ہو گا، سورج اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ موجود رہے گا جس سے سردی کی شدت میں کمی آئے گی۔

گلگت بلتستان اور کشمیر سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں موسم جزوی طور پر ابرآلود رہنے کا امکان ہے، وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں گزشتہ پانچ روز جاری سے بارشوں کا سلسلہ اب تھم گیا ہے۔

معمولات زندگی بحال ہونا شروع ہو گئی ہے جبکہ بالائی علاقوں میں پڑنے والی برف کو مشینری کے ذریعے سڑکوں سے ہٹا کر راستے بحال کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران بالائی پنجاب، کشمیر اور اسلام آباد سمیت مختلف اضلاع میں بارش ہوئی اس دوران مالم جبہ، کالام اور مری میں وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری رہا۔

مالم جبہ میں 112 ملی میٹر، چراٹ میں 69 ملی میٹر، بالاکوٹ میں 33، کالام میں 30 ملی میٹر، سیدو شریف میں 29 ملی میٹر، پشاور میں 24 ملی میٹر، چکوال میں 25 ملی میٹر، اسلام آباد میں 17 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

install suchtv android app on google app store