بالائی علاقوں میں درجہ حرارت خطرناک حد تک گرگیا, بڑی خبر سامنے آگئی

سردی کی شدت میں اضافہ فائل فوٹو سردی کی شدت میں اضافہ

ملک بھر میں سردی کی شدید لہر جاری ہے, مخکمہ موسمیات کی بڑٰی پیشنگوئی سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق اسکردو میں درجہ حرارت منفی 21 اور گوپس ميں منفی 11 ريکارڈ کيا گيا ہے۔ پشاور ميں درجہ حرارت 3 ڈگری سينٹی گريڈ تک گرگيا ہے،محکمہ موسمیات نے آج ہلکی بارش کی پيشگوئی کی ہے،ہزارہ ڈویژن میں تیز بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پورے ملک میں سردی کا راج ہے۔ اسکردو میں ریکارڈ سردی پڑ رہی ہے اور درجہ حرارت منفی 21 تک گر چکا ہے۔ گوپس میں درجہ حرارت منفی 11، استور اور بگروٹ میں منفی 10 ، قلات میں منفی 6 جبکہ پارا چنار، کالام اور گلگت میں منفی 5 ریکارڈ کیا گیا۔

پنجاب اور بالائی سندھ کے بیشتر میدانی علاقوں جبکہ خیبر پختونخوا کے بعض میدانی اضلاع میں رات کے وقت شدید دھند رہنے کی توقع ہے۔

ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔

 

install suchtv android app on google app store