گلگت بلتستان اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیئے گئے ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق گلگت، ہنزہ اور سکردو کے ارد گرد علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیئے گئے ہیں جس کی شدت ریکٹر سکیل پر 5 ریکارڈ کی گئی جبکہ گہرائی 25 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز 45 کلومیٹر جنو ب مشرق میں تھا۔
زلزلے کے جھٹکے محسوس کیئے جانے کے بعد شہری گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے، زلزلے کے باعث تاحال کسی قسم کے نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی، علاقے میں ریسکیو ٹیموں کا الرٹ کر دیا گیاہے۔