محکمہ موسمیات پاکستان نے پیشگوئی کی ہے کہ رمضان المبارک کا آغاز 19 فروری سے ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق رمضان کا چاند 18 فروری کی شام نظر آنے کی توقع ہے، جبکہ 29 شعبان 1447 ہجری بروز بدھ چاند نظر آنے کے امکانات موجود ہیں۔
فلکیاتی تفصیلات
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق:
-
چاند کی پیدائش 17 فروری کو شام 5 بج کر 1 منٹ پر ہوگی۔
-
18 فروری کی شام غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر 25 گھنٹے 48 منٹ سے زائد ہوگی۔
-
ساحلی علاقوں میں غروبِ آفتاب اور غروبِ ماہتاب کے درمیان تقریباً 59 منٹ کا فرق ہوگا، جس سے چاند باآسانی دیکھا جا سکے گا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر حصوں میں موسم صاف رہنے کی توقع ہے، جو چاند کی رویت کے لیے سازگار حالات فراہم کرے گا۔
حتمی اعلان رویتِ ہلال کمیٹی کی جانب سے چاند دیکھنے کے بعد کیا جائے گا۔