بلوچستان میں آج سے برفباری کی پیشگوئی

بلوچستان میں آج سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ شروع ہونےکی پیشگوئی کی گئی ہے فائل فوٹو بلوچستان میں آج سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ شروع ہونےکی پیشگوئی کی گئی ہے

بلوچستان میں آج سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ شروع ہونےکی پیشگوئی کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ خیبرپختونخوا میں آج سے یکم جنوری تک بارش اور تیز ہواؤں کا امکان ہے۔

دوسری جانب گلگت بلتستان کے کئی علاقوں میں بارش اور درمیانی برفباری کی توقع کی جارہی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی اور حیدرآباد میں بھی آج ہلکی بارش کی توقع ہے، کراچی میں بارش کے بعد موسم مزید سرد کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 76 فیصد ہے، شہر میں منگل سے بدھ کے درمیان مغربی ہواؤں کا سسٹم اثر انداز ہو سکتا ہے۔

install suchtv android app on google app store