وفاقی درالحکومت سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش,موسم خوشگوار

 وفاقی درالحکومت سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش,موسم خوشگوار فوٹو فائل وفاقی درالحکومت سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش,موسم خوشگوار

 وفاقی درالحکومت سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔اسلام آباد راولپنڈی میں آج صبح موسلا دھار بارش ہوئی جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ اسلام آباد میں بارش سے پانی سڑکوں پرجمع ہو گیا ہے جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔

راولپنڈی میں 60 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی۔ راولپنڈی میں شدید بارش کے دوران بارش کا پانی گلیوں اور گھروں میں داخل ہو گیا جبکہ نالہ لئی میں پانی کی سطح 10 فٹ تک پہنچ گئی۔

پنجاب کے اضلاع سرائے عالمگیر، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد، پنڈدادن خان اور پسرور سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں بھی مون سون کی پہلی بارش ہوئی۔ جس سے گرمی ار حبس کا زور ٹوٹ گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختو نخوا کے علاقوں میں بھی بارش ہوئی جبکہ مزید بارش کا امکان ہے جبکہ بلوچستان کے اضلاع قلات، آوران، لسبیلہ، بارکھان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
پنجاب کے علاقوں خطۂ پوٹھو ہار، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، گوجرانوالہ اور لاہورمیں بھی بارش کا امکان ہیں۔

کراچی میں بھی بونداباندی ہوئی جس کے بعد شہر کا موسم خوشگوار ہو گیا اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

محکمہ موسمیات نے بالائی خیبرپختونخوا، اسلام آباد اور آزادکشمیر میں تیز بارش کی پیشگوئی کر دی۔

install suchtv android app on google app store