سرکاری اداروں میں فیس بک، یو ٹیوب اور یوایس بی کے استعمال پر پابندی، تفصیل جانیے اس خبر میں

سرکاری اداروں میں فیس بک، یو ٹیوب اور یوایس بی کے استعمال پر پابندی فائل فوٹو سرکاری اداروں میں فیس بک، یو ٹیوب اور یوایس بی کے استعمال پر پابندی

نیشنل آئی ٹی بورڈ نے سرکاری اداروں میں فیس بک، یو ٹیوب کے استعمال پر پابندی کی تجویز دے دی، حکام کا کہنا ہے کہ ملازمین مستقبل میں واٹس ایپ کا استعمال بھی نہیں کر سکیں گے، سرکاری ملازمین کیلئے واٹس ایپ طرز پر سروس متعارف کرائی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی آئی ٹی کمیٹی کا اجلاس علی جدون کی زیرصدارت ہوا ، جس میں سرکاری اداروں میں فیس بک، یو ٹیوب اور یوایس بی کے استعمال پر پابندی کی تجویز دی گئی۔

نیشنل آئی ٹی بورڈ حکام کی جانب سے کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ دفاتر میں بیٹھے لوگ یو ٹیوب چلا رہے ہیں ، فیس بک بھی چلائی جا رہی ہیں اور یو ایس بی سے ڈیٹا گھر بھی لے جاتے ہیں، ڈیٹا کو سینٹرلائزڈ کرکے تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد کریں گے۔

حکام کا کہنا تھا کہ این آئی ٹی بی سینٹرلائزڈ ڈیٹا سسٹم کو ہوسٹ کرے گا، ملازمین مستقبل میں واٹس ایپ کا استعمال بھی نہیں کرسکیں گے، سرکاری ملازمین کے لئے واٹس ایپ طرز پر سروس متعارف کرائی جائے گی، حکومت پاکستان واٹس ایپ طرز کا سرور بنائے گی۔

نیشنل آئی ٹی بورڈحکام نے کہا کہ سرکاری ملازمین دستاویز ذاتی وٹس ایپ پر شیئر نہیں کریں گے ، واٹس ایپ طرز سروس پروائس میسج، ویڈیوز اور دستاویزات بھیج سکیں گے۔

یاد رہے چند روز قبل اسرائیلی کمپنی کاپاکستان کےسرکاری افسران کےموبائل فون ڈیٹاتک رسائی کا انکشاف ہوا تھا، جس کے بعد وزارت آئی ٹی ہدایت جاری کی ہے کہ 10مئی 2019سے پہلے خریدے گئے موبائل فوری طور پر تبدیل کریں اور حساس معلومات کسی بھی ایپ کے ذریعے شیئر نہ کریں۔

install suchtv android app on google app store