14 سال سے کم عمر بچوں کے فیس بک پیجز بنانے پر پابندی

امریکا میں 14 سال سے کم عمر بچوں کے فیس بک پیجز بنانے پر پابندی کا قانون منظور کر لیا گیا فائل فوٹو امریکا میں 14 سال سے کم عمر بچوں کے فیس بک پیجز بنانے پر پابندی کا قانون منظور کر لیا گیا

امریکی ریاست فلوریڈا میں 14 سال سے کم عمر بچوں کے فیس بک پیجز بنانے پر پابندی کا قانون منظور کر لیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا میں بچوں کے سوشل میڈیا کے استعمال کو محدود کرنے کا بل منظور کر لیا گیا ہے جس کے بعد 14 سال سے کم عمر بچے فیس بک پر پیجز نہیں بنا سکیں گے۔

فلوریڈا کے گورنر ’’رون ڈی سانٹس‘‘ نے 14 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پیج کی ممانعت اور 14 سے 15 سالہ بچوں کے والدین کی اجازت سے سوشل میڈیا پیج بنا سکنے پر مبنی قانونی بِل کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کی وجہ سے بچے ڈپریشن کا شکار ہو جاتے ہیں اور خود کو نقصان پہنچا لیتے ہیں جبکہ بعض اوقات خودکشی جیسا قدم بھی اٹھا لیتے ہیں۔

فلوریڈا کے گورنر نے کہا کہ مذکورہ بِل بچوں کی جنسی مواد والے صفحات تک رسائی کو بین کرے گا اور والدین کو اپنے بچوں کی حفاظت کا امکان فراہم کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ توقع ہے قانون یکم جنوری 2025 کو نافذ کر دیا جائے گا۔

یادرہے کہ فلوریڈا کی صوبائی اسمبلی نے 25 جنوری کو والدین کی منظوری لیے بغیر 16 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا کا استعمال محدود کرنے پر مبنی قانونی بِل کی منظوری دے دی تھی لیکن ڈی سانٹس نے اس مؤقف سے کہ بِل منظور کر کے والدین کے حقوق کی خلاف ورزی کی گئی ہے بِل کو ویٹو کر دیا تھا۔

install suchtv android app on google app store